Saturday 18 November 2023

فیض - فلسطین کے لئے نظم مَیں جہاں پر بھی گیا ، اے ارضِ وطن! تیری تذلیل کے داغوں کی جلن دِل میں لیے تیری حُرمت کے چراغوں کی لگن دِل میں لیے تیری الفت، تیری یادوں کی کسک ساتھ گئی تیرے نارنج شگوفوں کی مہک ساتھ گئی سارے اَن دیکھے رفیقوں کا جِلو ساتھ رہا کتنے ہاتھوں سے ہم آغوش مرا ہاتھ رہا دُور پردیس کی بے مہر گزرگاہوں میں اجنبی شہر کی بے نام و نشاں راہوں میں جِس زمیں پر بھی کھلا میرے لہو کا پرچم لہلہاتا ہے وہاں ارضِ فلسطیں کا علم تیرے اعدا نے کیا ایک فلسطیں برباد میرے زخموں نے کیے کتنے فلسطیں آباد...! #faizahmedfaiz #GazaUnderAttack


via TheSufi.com https://ift.tt/69HuCrF

No comments: